Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77563
Published : 27/6/2015 17:45

شام: دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ

شام کی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ نے درعا کے مضافات میں اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں پر حملے کر کے انھیں شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا- ایک فوجی ذریعے نے سانا خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ شامی فوج نے درعا کے مضافات میں فوجی چیک پوسٹوں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں پر جوابی کارروائی کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- اس فوجی ذریعے کے مطابق دہشت گردوں کی متعدد بکتر بند گاڑیوں اور دوسرے فوجی سازوسامان کو بھی تباہ کر دیا گیا- اس فوجی ذریعے کا مزید کہنا تھا کہ شام کے لڑاکا طیاروں نے الیادودہ دیہات میں بھی تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا- اس حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ان کے ہتھیار بھی تباہ کر دیئے گئے- شام کے اس فوجی ذریعے کا یہ بھی کہنا تھا کہ شام کے فوجیوں نے درعا کے جنوب مغرب میں واقع الیادودہ دیہات کو جانے والے راستے پر تینتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- ان میں سے زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق جبہۃ النصرہ سے تھا- اس دیہات کے شمال میں بھی پچیس دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- اس ذریعے کے مطابق درعا کے مشرق میں واقع النعیمہ سٹی میں دہشت گردوں کے سرغنوں کے خفیہ ٹھکانے پر شام کی فضائیہ کی بمباری میں یہ خفیہ ٹھکانہ تباہ ہوگیا اور اس میں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16