Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77564
Published : 27/6/2015 17:48

سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج نے نجران اور جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں-
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی تحریک انصار اللہ نے نجران اور جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل برسائے ہیں- رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کے نجران علاقے میں دو فوجی ٹھکانوں پر بیس بار میزائل حملہ کیا- جیزان میں چار سعودی فوجی ٹھکانوں کو یمنی فوج اور انصارللہ کے جوانوں نے اڑسٹھ بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا- ان حملوں کے نتیجے میں یہ تمام فوجی ٹھکانے تباہ ہو گئے اور سعودی فوجی ان علاقوں سے فرار ہو گئے- یمنی فوج نے ملحمہ، بیضا اور سلعہ فوجی ٹھکانوں پر تیئیس کاتیوشا میزائل برسائے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20