Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77565
Published : 27/6/2015 17:53

سعودی جوانوں کی اکثریت دہشتگردوں کا شکار

سعودی عرب کے ایک محقق کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ملک کے ساٹھ فیصد نوجوان دہشت گرد گروہوں کے جال میں پھنس سکتے ہیں- خبر رساں ایجنسی فلسطین آزاد کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محقق عبدالمجید بن عبد الله الغامدی کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب کے ساٹھ فیصد نوجوانوں کی جانب سے دہشت گرد گروہوں میں شامل ہو کر دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے کا امکان پایا جاتا ہے- ریاض کے اسکولوں کے سابق ڈائریکٹر اور تربیتی امور کے مشیر ڈاکٹر عبدالمجید بن عبدالله الغامدی نے سعودی عرب کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کے سلسلے میں کوئی لاپرواہی نہ برتیں- واضح رہے کہ بہت سے دہشت گرد گروہوں نے سعودی عرب میں ہی جنم لیا ہے- اس کے علاوہ اس ملک کے حکام کی جانب سے دی جانے والی مالی مدد بھی ایسے تکفیری دہشت گرد گروہوں کے وجود میں آنے کا سبب بنی ہے کہ جنہوں ںے اسلامی تعلیمات کو ٹھیک طرح سے نہ سمجھتے ہوئے ہتھیار اٹھا لئے ہیں اور انھوں نے علاقے اور دنیا کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14