Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77566
Published : 27/6/2015 17:56

عراق: بیجی شہر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد بیجی شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-
عراق کے سیکورٹی اہلکاروں اور عوامی رضاکاروں نے جمعرات کے دن دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد صوبۂ صلاح الدین میں واقع بیجی شہر کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا- ان جھڑپوں کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- عراق سے ملنے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق دجلہ آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے بتایا ہے کہ صوبۂ دیالہ میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ تین میڈیا نیٹ ورک بھی تباہ کر دیئے گئے- عبدالامیر الزیدی نے مزید کہا کہ یہ میڈیا نیٹ ورک اس تکفیری دہشت گرد گروہ کے گمراہ کن افکار و ںظریات کی ترویج کرتے اور جھوٹی خبریں پھیلاتے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16