Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77569
Published : 27/6/2015 18:5

روس چند منٹ کے اندرامریکا کو تباہ کرسکتا ہے

روس کی ایک خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے ساحلوں کے نزدیک موجود روسی آبدوزیں امریکا کو چند منٹ کے اندر تباہ کر سکتی ہیں- روس نے امریکا کو بالواسطہ طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساحلوں کے نزدیک موجود روسی آبدوزیں امریکا کو چند منٹ میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں- ایشیا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی تجزیہ نگار بیبی اسکوبار نے کہا ہے کہ روس کو یورپ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر مبنی واشنگٹن کے اقدام پر کوئی تشویش نہیں ہو گی- انہوں نے کہا کہ روس جوابی کارروائی کے لئے تیار ہے- انہوں نے مزید کہا کہ فوج کو چالیس سے زیادہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں سے لیس کئے جانے پر مبنی روسی صدر کے بیان سے امریکا اور یورپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14