Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77583
Published : 28/6/2015 7:43

تیونس، کویت اور فرانس کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے تیونس، کویت اور فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے- اطلاعات کے مطابق بان کی مون نے تیونس، کویت اور فرانس میں جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کو نفرت انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے- بان کی مون نے ان حملوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ہی دہشت گردی سے تمام ملکوں کے مقابلے پر بھی تاکید کی ہے- بان کی مون نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کا عزم و ارادہ کمزور نہیں ہونا چاہئے- ان کا کہنا تھا کہ یہ نفرت انگیز حملے انسانی ترقی اور ثقافت کو نابود کرنے والوں کو شکست دینے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے عزم و ارادے کی تقویت کا ہی باعث بنیں گے- بان کی مون نے کہا کہ ان حملوں میں ملوث افراد کو جلد سے جلد سزا ملنی چاہئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22