Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77584
Published : 28/6/2015 7:45

ایران نے والیبال میچ میں پولینڈ کو ہرا دیا

ایران کی والیبال ٹیم نے اعصاب شکن میچ میں ورلڈ چیمپیئن پولینڈ کو ہرا دیا ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں جمعے کی رات ایران اور پولینڈ کی والیبال ٹیموں کے درمیان زبردست میچ کھیلا گیا- اس میچ میں ایرانی ٹیم نے پولینڈ کی ٹیم کو تین دو کے اسکور سے ہرادیا- والیبال ورلڈ لیگ کے مقابلوں کے سلسلے میں ایران اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ اتوار کی رات ہوگا- گزشتہ ہفتے بھی والیبال ورلڈ لیگ کے مقابلوں میں ایران کی والیبال ٹیم نے امریکی ٹیم کو دو میچوں میں بھاری شکست سے دوچار کیا تھا- قابل ذکر ہے کہ امریکا کی والیبال ٹیم دنیا کی بہترین والیبال ٹیموں میں شمار ہوتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21