Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77585
Published : 28/6/2015 7:47

فرانس، تیونس اور کویت کے حملوں کے مابین کوئی تعلق نہیں

امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ کویت، فرانس اور تیونس میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس، تیونس اور کویت کے حملوں کے مابین رابطے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ان حملوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے یقینا دہشت گردانہ تھے تاہم ان حملوں کے مابین رابطے پر مبنی کوئی ثبوت حاصل نہیں ہوسکا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17