Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77587
Published : 28/6/2015 7:52

اقوام متحدہ جنگ بندی کے لئے عملی اقدام کرے

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سینیئر رہنما محمد الحوثی نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے کا حل، صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے۔ انصار اللہ کے سینیئر رہنما محمد الحوثی نے اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صرف جنگ بندی کی اپیلوں اور تجاویز پر اکتفا نہ کرے بلکہ جنگ بندی کے لئے عملی اقدامات عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں مجرمانہ اور ظالمانہ حملوں کی روک تھام کے لئے، اقوام متحدہ کو پوری توانائیاں بروئے کار لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ نے یمنی عوام کا شدید اقتصادی محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں قحط کا خطرہ شدید تر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ظالمانہ محاصرہ ختم نہ ہوا تو ہزاروں یمنی شہری قط اور بھوک کا شکار ہوجائیں گے ۔ انصار اللہ تحریک کے سینیئر رہنما محمد الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے اس جنگ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا ہے لیکن اقوام متحدہ نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ محمد الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے مسئلے کا حل صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینیوا اجلاس میں یمن پر حملہ کرنے والے ممالک کی ریشہ دوانیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ممالک اقوام متحدہ کے قوانین کے پابند نہیں ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17