Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77588
Published : 28/6/2015 7:55

افغانستان: وانت وایگل طالبان کے قبضے سے آزاد

افغانستان کا شہر وانت وایگل طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے-
افغانستان کی سیکورٹی فورس نے مشرقی صوبے نورستان کے شہر وانت وایگل کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیاہے- اب اس شہر پر افغان سیکورٹی فورس کا مکمل کنٹرول ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وانت وایگل کے کمشنر رحمت اللہ رحمت نے کہا کہ اس شہر کو جمعے کی رات طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا اور افغان سیکورٹی فورس نے شہر کی کشمنری کی عمارت پر افغانستان کا پرچم لہرا دیا- افغانستان کی وزارت داخلہ نے بھی وانت وایگل شہر کو طالبان کے وجود سے پاک کرنے کے لئے سیکورٹی فورس کی کارروائی کی خبر دی ہے- جمعے کے روز سیکڑوں مسلح طالبان کے حملے کے بعد وانت وایگل شہر پر افغان سیکورٹی فورس کا کنٹرول ختم ہوگیا تھا- ادھر نورستان صوبے کے گورنر حافظ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وانت وایگل شہر میں افغان سیکورٹی فورس اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں اٹھارہ سیکورٹی اہلکار اور بیس طالبان ہلاک ہوئے ہیں- قابل ذکر ہے کہ صوبہ قندوز کا شہر دشت ارچی بدستور طالبان کے قبضے میں ہے اور افغان فوج اسے آزاد کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17