Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77589
Published : 28/6/2015 7:59

ایٹمی مذاکرات: ظریف اور کیری کی ویانا میں ملاقات

ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ ایٹمی مذاکرات کے آخری دور میں ویانا میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔
ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری سمجھوتے کی ڈیڈ لائن پانچ دن بعد ختم ہورہی ہے اور مذاکرات حساس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ مذاکرات کے آخری دور میں شریک ہونے کے لئے امریکی وزیر خارجہ ویانا پہنچ گئے ہیں اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی ہفتے کی صبح آسٹریا روانہ ہوگئے ہیں جہاں ایرانی مذاکرات کار ٹیم محمد جواد ظریف کی قیادت میں مذاکرات کے آخری مرحلے کا آغاز کرے گی۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ بھی ویانا پہنچے والے ہیں جبکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی بھی سنیچر کی شام یا اتوار کی صبح تک ویانا پہنچ جائیں گی۔ ایران کے سینیئر مذاکرات کار عباس عراقچی نے بتایا کہ اس وقت مذاکرات کی مدت میں توسیع پر بات نہیں ہورہی ہے بلکہ معینہ مدت میں سمجھوتے کے حصول کی کوشش جاری ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مطلوبہ نتیجہ کے حصول کے لئے، مذاکرات میں چند دن کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے جمعے کی شام امریکی نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمین اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد سے گفتگو کی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17