شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77590
تاریخ انتشار : 28/6/2015 8:2
تعداد بازدید : 11

گیس کی برآمد، ہمسایہ ممالک کو ترجیح

ایران کے چیمبر آف کامرس کے نائب سربراہ پدرام سلطانی نے کہا ہے کہ ایرانی گیس کی برآمد میں ہمسایہ ممالک کو ترجیح حاصل ہے-
پدرام سلطانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنوبی ایران میں گیس فیلڈ میں ہونے والی پیشرفت کی وجہ سے ایران اپنی ایکسپورٹ مارکیٹ کو ہمسایہ ممالک تک وسعت دینے کی توانائی رکھتا ہے- انہوں نے کہا کہ ایرانی گیس کی اہم ترین ایکسپورٹ منڈیاں ہمسایہ ممالک ہیں کیونکہ ان ممالک تک چھوٹے راستوں اور پائپ لائن کے ذریعہ گیس فراہم کی جاسکتی ہے- پدرام سلطانی نے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے اہم پروجیکٹ ایرانی گیس کی پاکستان تک منتقلی، وہاں سے ہندوستان اور پھر چین کی بڑی منڈی تک رسائی کا پروجیکٹ ہے- انہوں نے کہا کہ جنوبی خلیج فارس کے ممالک کو گیس فراہمی کے لئے افغانستان، عراق اور امن و امان کی صورت میں شام کے راستے ایرانی گیس کی فراہمی کے روٹ پر غور کیا جارہا ہے۔ 


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :