Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77607
Published : 28/6/2015 18:46

ایٹمی مذاکرات: ایران کے وزیر خارجہ ویانا پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ویانا پہنچ گئے۔ محمد جواد ظریف ویانا کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے پہلے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ویانا پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویانا آنے کا مقصد، ایسے سمجھوتے کا حصول ہے کہ جس میں ایرانی عوام کے تمام حقوق اور مفادات کو مدنظر رکھا گیا ہو اور پوری دنیا کے لئے بھی ایک مفید سمجھوتہ ثابت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے فریق ایرانی عوام کے حق کو تسلیم کریں اور اس سمجھوتے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پابندیاں ہٹا دیں اور ناجائز مطالبات سے دستبردار ہو جائیں، تو یقینا سمجھوتہ حاصل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے سمجھوتے کے حصول کو سب کے لئے فائدہ مند قرار دیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں ایران کے لئے ڈیڈلائن کی اہمیت نہیں ہے، بلکہ اہمیت اس بات کی ہے کہ ایک اچھا اور مناسب سمجھوتہ طے پا جائے۔ دوسری جانب فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی ہفتے اور اتوار کے دن ویانا پہنچ جائیں گے۔ جامع ایٹمی سمجھوتے کے ابتدائی متن کی تدوین کے لئے ایران اور پانچ جمع ایک کے مابین مذاکرات کا آٹھواں دور سترہ جون کو شروع ہوا تھا۔ یہ مذاکرات نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر جاری ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22