Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77609
Published : 28/6/2015 18:52

ویانا: ایران اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ویانا میں جامع ایٹمی سمجھوتے کی تدوین سے متعلق اختلافات دور کرنے کے مقصد سے مذاکرات شروع ہو گئے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کی تدوین سے متعلق اختلافات دور کرنے کے لئے ہفتے کے دن ویانا میں مذاکرات شروع ہو گئے- دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس سے قبل نیویارک اور جنیوا میں سمجھوتے کے متن اور اختلافات دور کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مذاکرات کئے تھے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ہفتے کے دن ویانا پہنچے جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ویانا پہنچے تھے- قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تدوین کے لئے گزشتہ بدھ کے دن سے ویانا میں ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23