يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77611
تاریخ انتشار : 28/6/2015 18:57
تعداد بازدید : 5

شام: کوبانی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شام کے کرد شہریوں نے شہر کوبانی سے داعش دہشت گردوں کو نکال باہر کردیا-
اسکائی نیوز کے مطابق عین العرب یا کوبانی شہر میں دراندازی کرکے شہر میں داخل ہونے والے داعش دہشت گرد عناصر کے ساتھ کرد مجاہد جوانوں نے تین روز تک سخت لڑائی کے بعد انہیں اپنے شہر سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا- داعش دہشت گرد گروہ نے جمعرات کو شہر کوبانی میں داخل ہونے کے بعد ڈیڑھ سو کے قریب لوگوں کا قتل عام کیا- شہر کوبانی میں ہونے والی لڑائی میں متعدد دہشت گرد بھی ہلاک اور زخمی ہوئے- اسی طرح جنوب مغربی کوبانی میں کردوں نے داعش کے اس مرکز کو تباہ کردیا جو اسپتال کے نام پر دہشت گردوں کا اڈہ بنا ہوا تھا- واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں کوبانی کے اطراف میں واقع تین سو سے زائد دیہاتوں پر قبضہ کرلیا تھا اور مختصر مدت میں اس نے کوبانی شہر کے آدھے سے زیادہ حصے پر قبضہ کرلیا تھا لیکن چار مہینوں تک کرد جوانوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد آخر کار داعش دہشت گرد عناصر رواں سال کی چھبیس جنوری کو کوبانی شہر سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے اور یہ شہر آزاد ہوا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :