Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77612
Published : 28/6/2015 18:59

امریکا داعش کو ہتھیار فراہم کرتا ہے

عراق کے بے گھر ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گرد گروہ داعش کو اشیائے خورد و نوش اور ہتھیار فراہم کرتا ہے-
اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے عراق کے بے گھر ہونے والے افراد سے انٹرویو کئے ہیں جن سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عراق کے عوام خاص طور پر بے گھر ہونے والے عراقیوں کا خیال ہے کہ امریکی حکومت پس پردہ دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور وہ عراق میں اپنے اہداف کے حصول کے لئے سازشیں کرتی رہتی ہے- اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا ہے کہ بے گھر ہونے والوں کے ساتھ کئے جانے والے انٹرویوز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عراقی عوام کا خیال ہے کہ امریکا عراق میں بدامنی پیدا کرنے میں ملوث ہے- اس اخبار نے عراق کے صوبۂ الانبار کے شہر الرمادی کے سابق پولیس افسر وسام خالد کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکیوں کی وجہ سے صوبۂ الانبار تباہ ہوا ہے- دہشت گرد گروہ داعش نے الرمادی شہر سے عراقی فوج کی پسپائی کے بعد اس شہر پر قبضہ کر لیا تھا- الرمادی شہر کے باشندوں کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گرد گروہ داعش کو اشیائے خورد و نوش اور ہتھیار فراہم کرتا ہے- اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا ہے کہ عراقی عوام کی جانب سے امریکا پر الزام لگائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی گزشتہ دس مہینوں کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کی سرکوبی نہیں کر سکے ہیں- الانبار کی صوبائی کونسل کے سربراہ صباح کرحوت نے بھی کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے سلسلے میں امریکا کا کردار بہت شرمناک ہے-/,l


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20