Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77613
Published : 28/6/2015 19:2

عراق: نینوا کو آزاد کرانے کے لئے فوج آمادہ

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فوج صوبہ نینوا کو آزاد کرانے کے لئے مکمل آمادہ ہے-
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کے قومی دن کی مناسبت سے کہا کہ عراق کے قومی اتحاد کے تحفظ میں نامہ نگاروں کا کردار اہم اور بنیادی ہے- انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی انجام پائے گی- عراقی فوج اور عوامی فورس میں صوبہ نینوا کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی توانائی پائی جاتی ہے- حیدرالعبادی نے کہا کہ صوبہ الانبار کے شہر الرمادی سے عراقی فوج کی پسپائی کے بارے میں تحقیقات کے نتائج کا علم ہو گیا ہے اور عنقریب ہی اس کے نتائج سے باخبر کیا جائے گا- عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق کی سیکورٹی فورس نے کرکوک شہر میں ایک کاروائی کرکے بعث پارٹی کے سینئر رکن "عبدالباقی السعدون" کو گرفتار کر لیا ہے اور اس وقت وہ اس شہر کی آپریشن کمان کی نگرانی میں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20