Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77615
Published : 28/6/2015 19:8

مشرقی یوکرین: جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی

یوکرین کے مسلح حکومت مخالفین نے کی یف حکومت پر مشرقی علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے-
ایتارتاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج نے ہفتے کے دن لوہانسک میں مسلح مخالفین کے ٹھکانوں پر ایک سو بائیس ملی میٹر کے مارٹر گولوں سے حملہ کیا- دوسری جانب یوکرین کے مسلح حکومت مخالفین نے کی یف حکومت پر مشرقی علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے- اقوام متحدہ نے جمعے کے دن کہا ہے کہ اپریل سنہ دو ہزار چودہ میں دونباس کے علاقے میں بدامنی پھیلنے کے بعد سے اب تک یوکرین کے نو ہزار سے زیادہ باشندے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں- اس کے علاوہ مشرقی یوکرین میں اب تک چھے ہزار چار سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20