Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77616
Published : 28/6/2015 19:10

قومی حکومت کی تشکیل، حماس کی دعوت

فلسطین کی تحریک حماس نے فلسطینی گروہوں کو قومی وفاقی حکومت کی تشکیل کے لئے دعوت دی ہے-
فلسطین کی تحریک حماس نے قاہرہ میں فلسطین کے قومی سمجھوتے پر دستخط کرنے والے مختلف فلسطینی گروہوں کو قومی وفاقی حکومت کی تشکیل کے لئے مذاکرات کی دعوت دی ہے- الیوم السابع ویب سائٹ کی رپوٹ کے مطابق تحریک حماس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تمام فلسطینی گروہوں کو چاہیئے کہ قومی مصالحتی معاہدے کو عملی شکل دینے اور خاص طور پر قومی وفاقی حکومت کی تشکیل کے لئے مذاکرات کریں- اس معاہدے کی رو سے تشکیل دی جانے والی ہر حکومت کو چاہیئے کہ فلسطینی امنگوں کی بنیاد پر واضح مشن کے دائرے میں سرگرم عمل رہے اور سیاسی اہداف اور نعروں سے گریز کرے- تحریک حماس نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹیو کمیٹی، فلسطین میں حکومت کی تشکیل کی واحد ذمہ دار کمیٹی نہیں ہے، کہا کہ حماس، قومی آشتی کے مسئلے کے جائزے کے لئے عبوری انتظامی قیادت کی خواہاں ہے- تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی نئی حکومت کو اپنی سرگرمیوں کے آغاز سے قبل قانون ساز اسمبلی کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا اور ساتھ ہی حکومت کے لئے ضروری ہے کہ پہلے مرحلے میں تمام حکومتی ملازمین کی مشکلات کو برطرف کرے- واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے رامی حمد اللہ کی قیادت میں فلسطین کی قومی وفاقی حکومت کے استعفے کے بعد، فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے ایک بار پھر حمد اللہ کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16