Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77617
Published : 28/6/2015 19:14

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے ساتھ تعاون کریں گے

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے ساتھ تعاون میں فروغ کے لئے تیار ہے-
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علا الدین بروجردی نے فرانسیسی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے سربراہ "مگدیتچ ترزان" کے ساتھ ملاقات میں بحران زدہ علاقوں میں امداد کی ترسیل کے لئے اس تنظیم کی سرگرمیوں کو سراہا- علا الدین بروجردی نے کہا کہ ایران دنیا کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز تنظیم کے ساتھ ماضی سے زیادہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے- انھوں نے علاقے کے موجودہ بحرانوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نسانی حقوق کی دعویدار عالمی طاقتوں کی سیاست، دنیا کے بیشتر علاقوں میں بحران جاری رہنے کا اہم سبب ہے - اس ملاقات میں فرانسیسی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے سربراہ مگدیتچ ترزان نے بھی علاقے میں اس تنظیم کے انسان دوستانہ پروگراموں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران، علاقے کے دیگر ملکوں کے لئے اچھا نمونہ قرار پا سکتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22