Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77618
Published : 28/6/2015 19:17

صیہونی تنظیم موساد اور دہشت گردوں کا خفیہ اجلاس

خبری ذرائع نے شام میں صیہونی حکومت کی خفیہ تنظیم موساد اور دہشت گردوں کے درمیان خفیہ اجلاس انجام پانے کی خبر دی ہے- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے کمانڈروں نے صیہونی حکومت کی خفیہ تنظیم موساد کے ساتھ خفیہ اجلاس میں شام کی حکومت اور قوم کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے سلسلے میں بات چیت کی ہے- اسرائیلی افسروں نے اس اجلاس میں شامی فوج کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے دہشت گرد گروہ النصرہ کو معلومات فراہم کی ہیں- دریں اثنا صہیونی اخبار ہاآرتص نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل، دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کو ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل فراہم کرتا ہے- دوسری جانب صیہونی حکومت کے ٹیلیویژن نے اعلان کیا ہے کہ شام میں زخمی ہونے والوں میں سے اب تک سولہ سو سے زائد دہشت گردوں کا اسرائیلی ہسپتالوں میں علاج کیا جا چکا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23