Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77653
Published : 29/6/2015 19:12

عراق: صوبۂ الانبار کو داعش سے آزاد کرانے کی تیاریاں

عراق کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم صوبۂ الانبار کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرانے کے لئے تیار ہیں- لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ محمد الغبان اور صوبۂ الانبار کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ فالح العیساوی اور دوسرے حکام کی ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات میں ایک میٹنگ ہوئی- اس میٹنگ میں وزیر داخلہ محمد الغبان نے کہا کہ اس صوبے کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرانے کے لئے ضروری تیاری کر لی گئی ہے- واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف آپریشن تیز کر دیا جائے گا اور عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس صوبۂ ننیوا کو اس دہشت گرد گروہ سے آزاد کرانے کی صلاحیت رکھتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24