Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77654
Published : 29/6/2015 19:14

دہشت گردوں کے ساتھ فرانسیسی شہریوں کا تعاون

فرانس کے خبری ذرائع کے مطابق فرانس کے چار سو سے زائد شہری شام اور عراق میں دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں- فرانس کے انسداد دہشت گردی کے اداروں نے، شام اور عراق میں دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے والے فرانسیسی شہریوں کی شناخت کرلی ہے- اس رپورٹ کے مطابق فرانس کے ایک سو انیس باشندے شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں مارے بھی گئے ہیں جبکہ دو سو سترہ فرانسیسی باشندے شام اور عراق میں دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کے بعد فرانس لوٹ گئے ہیں- فرانس میں انسداد دہشت گردی کے اداروں نے گذشتہ ہفتے یہ اعداد و شمار اکٹھا کئے ہیں، اور اعلان کیا ہے کہ ان فرانسیسی باشندوں کی مجموعی تعداد جنہوں نے دہشت گردوں میں شامل ہونے کے لئے یا تو اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے یا وہ دہشت گردوں میں شامل ہونے والے ہیں، اٹھارہ سو ہے- اس کے باوجود کہ یہ تمام افراد دہشت گردانہ کارروائیوں میں براہ راست ملوث نہیں ہیں تاہم ان کی فرانس واپسی نے اس ملک کے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے- اس سے قبل بھی شام اور عراق میں دہشت گردوں سے تعاون کرنے والے یورپی ملکوں کے باشندوں کے اعداد و شمار سے متعلق متعدد رپورٹیں منظرعام پر آ چکی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22