Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77656
Published : 29/6/2015 19:16

امریکی کانگریس کے وفد کی عراقی وزیر دفاع سے ملاقات

عراق کے وزیر دفاع نے امریکی کانگریس کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ان کے ملک کو بین الاقوامی حمایت کی مزید ضرورت ہے- عراقی نیوز ایجنسی السومریہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے اتوار کے روز امریکی کانگریس میں دفاع اور سلامتی کمیشن کے اراکین کے وفد کے ساتھ ملاقات میں اپنے ملک کی صورتحال اور دہشت گردی سے مقابلے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا- خالد العبیدی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی فوج اور قوم کی کامیابی پر تاکید کی اور کہا کہ اس سلسلے میں بین الاقوامی حمایت کی مزید ضرورت ہے- عراقی وزیر دفاع نے اس ملاقات میں دہشت گردی اور بدعنوانی سے مقابلے کے لئے عراق کی وزارت دفاع کی جانب سے اختیار کردہ تدابیر اور اقدامات کا بھی ذکر کیا- خالد العبیدی نے کہا کہ عراقی فوج اپنی سرزمین کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہے- دہشت گرد گروہ داعش گذشتہ ایک سال سے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کرکے اس ملک میں ہولناک جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14