يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77657
تاریخ انتشار : 29/6/2015 19:18
تعداد بازدید : 8

سعودی عرب پرتنقید، بحرینی سیاستدان کو پانچ سال قید

بحرین کی کرمنل کورٹ نے اس ملک کے ایک ممتاز سیاستدان کو بے بنیاد الزامات میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے-
اس عدالت نے اتوار کو ایک فیصلہ سناتے ہوئے بحرین کی قومی جمہوری کونسل کے سیکریٹری جنرل فاضل عباس کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ فاضل عباس نے ایک بیان میں، یمن پر سعودی حکومت کے حملوں کو جارحانہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اسی بنا پر انہیں رواں سال چھبیس مارچ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، کہ جو سعودی حکومت کی کٹر حامی ہے، اپنے مخالفین اور سعودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو شدید ایذائیں پہنچا رہی ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ اس سے قبل بھی یمن پر حملے کے تعلق سے سعودی حکومت پر کسی بھی طرح کی تنقید کرنے والوں کو خبردار کر چکی ہے۔ بحرینی حکومت اپنے خلاف تنقید کرنے والی بہت سی ممتاز شخصیات منجملہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ آل خلیفہ کی ایک نام نہاد عدالت نے سولہ جون کو اپنے ایک فیصلے میں، کہ جسے سیاسی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے، جمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بحرین کی جمیعت الوفاق نے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :