Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77664
Published : 29/6/2015 19:41

امریکا بغداد واشنگٹن معاہدے کی پابندی نہیں کررہا ہے

عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے بغداد واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کی پابندی نہ کرنے کی بنا پر امریکا پر تنقید کی ہے-
عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کے دوران بغداد واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کی پابندی نہ کرنے کی بنا پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ امریکا خطے میں اپنے خاص سیاسی اور اسٹریٹجک مفادات کے حصول کے لئے کوشاں ہے- نوری مالکی نے مزید کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نہیں چاہتے ہیں کہ عراق خود مختار اور مستحکم ہو- اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے امریکی مفادات کو ضرب لگتی ہے اور خطے میں صیہونی حکومت کے کردار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں- عراق کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیشن کے رکن عباس البیاتی نے بھی خطے کی صورتحال اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ بغداد واشنگٹن سیکورٹی معاہدے سے بھی دہشت گرد گروہ داعش کے عراق میں داخلے کی روک تھام کے سلسلے میں کوئی مدد نہیں ملی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ حتی امریکا کی قیادت میں قائم ہونے والے نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بھی دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو عراق اور شام کی مشترکہ سرحدوں سے دور کرنے کی کوشش نہیں کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20