Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77665
Published : 29/6/2015 19:46

یمن پر سعودی حکومت کے ہوائی حملے جاری

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔ المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز یمن کے صوبے صعدہ کے شہر "رازح" کے النظیر اور الازد علاقوں پر بمباری کی ہے۔ شہر رازح کے علاقے شعبان پر سعودی عرب کے ہوائی حملے میں گیارہ شہری زخمی ہو گئے۔ اسی طرح سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ الجوف کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔ یمن میں فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے بھی عین الحارہ اور الجلاح نامی سرحدی چیک پوسٹوں پر گولہ باری کی ہے- اسی طرح سعودی عرب کے صوبے جازان میں یمنی فوج اور سعودی فوج کے درمیان لڑائی میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہو گیا- ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ساڑھے چھے سو تربیت یافتہ ایجنٹوں کو جنوبی یمن کے شہر عدن روانہ کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14