Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77667
Published : 29/6/2015 19:49

افغانستان: قندوز میں ایک سو بیس طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک سو بیس طالبان ہلاک کر دیئے گئے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ قندوز کے ضلع چار درہ کو طالبان سے واپس لینے کی کارروائی میں پینتیس غیر ملکیوں سمیت ایک سو بیس طالبان ہلاک کر دیئے گئے- افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے اتوار کے روز کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے گذشہ ایک ہفتے کے دوران طالبان کے خلاف پینتالیس منظم کارروائیاں انجام دی ہیں- صدیق صدیقی نے کہا کہ صوبہ بدخشاں کے ضلع یمگان، صوبہ قندوز کے ضلع چار درہ اور صوبہ نورستان کے وانت وایگل کے علاقے، جو طالبان کے زیر قبضہ تھے، مکمل طور پر فوج کے کنٹرول میں ہیں اور ان کارروائیوں میں طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کے اعلی سیکورٹی حکام نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ میں، آئندہ چھ مہینوں کو افغان عوام کے لئے انتہائی سخت و دشوار قرار دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں بدخشاں، قندوز اور کنڑ صوبوں میں سرکاری فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17