Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77670
Published : 29/6/2015 19:54

تحریک جہاد اسلامی: نئی کابینہ میں شمولیت سے انکار

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کی نئی حکومت میں شامل نہیں ہوگی-
اخبار فلسطین کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی نے اتوار کے دن ایک بیان جاری کیا ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی متحدہ قومی کابینہ اور کسی بھی دوسری کابینہ میں شامل نہیں ہو گی کیونکہ فلسطین قومی آزادی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور سب پر لازم ہے کہ وہ استقامت کا آپشن اختیار کریں- تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو سے قبل ہمہ گیر قومی اتحاد پیدا کریں- تحریک جہاد اسلامی کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کا بیس سالہ عمل ناکام ہو چکا ہے اور فلسطین کو اب وسیع پیمانے پر قومی مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ ان مذاکرات کی بنیاد پر آئندہ کے جہاد کی کامیابی کے لئے قومی حکمت عملی تیار کی جا سکے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20