Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77671
Published : 29/6/2015 19:56

عراق: فلوجہ میں دسیوں داعش دہشتگرد ہلاک

عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں ساٹھ سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-
یہ حملہ اتوار کے روز کیا گیا جس میں فلوجہ شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے چودہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا- عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے بھی اتوار کے روز کہا کہ عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبہ کرکوک کے جنوب مغرب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جن میں بتیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے- ایک اور رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے اتوار کے روز شمالی عراق کی تیل کمپنی کے ایک اعلی عہدیدار سعد الکربلائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا- دوسری جانب عراقی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کرکوک میں کالعدم بعث پارٹی کے ایک اعلی عہدیدار عبدالباقی عبدالکریم السعدون کو گرفتار کر لیا گیاہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21