Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77673
Published : 29/6/2015 20:1

اسلام اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آج اسلام اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے-
ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی رات قاریان قرآن کریم اور مداحان اہل بیت (ع) کے ساتھ افطار کی تقریب میں کہا کہ آج اسلام، جہاد اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے- انہوں نے کویت میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مساجد میں اور نماز جمعہ کے دوران لوگوں کو اسلام کے نام پر قتل کیا جارہا ہے- انہوں نے کہا کہ قرآن اور اہل بیت (ع) ہماری دنیا و آخرت کی سعادت کے ضامن ہو سکتے ہیں لیکن بعض وقت بہترین خدائی نعمتوں کا بھی غلط استعمال ہوتا ہے- صدر مملکت نے کہا کہ اس سے بڑی تہمت اور ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ انسان حق اور قرآن کا نام لے کر راہ حق و ہدایت اور قرآن کے ساتھ خیانت کرے- ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی معاشرے، دیگر مسلمانوں اور تمام حق پسند لوگوں کی ہدایت کو اسلامی انقلاب کا ہدف قرار دیا اور کہا کہ پہلے سے ہی ایران اور اسلامی انقلاب و نظام کا افتخار یہ رہا ہے کہ قرآن اور اہل بیت عصمت و طہارت سے وابستہ ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20