Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77674
Published : 29/6/2015 20:3

افغانستان: تین صوبوں میں داعش کی موجودگی

افغانستان کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے کم از کم تین صوبوں میں داعش دہشت گرد موجود ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نائب صدر کے ترجمان ظفر ہاشمی نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے افراد، جو عام طور سے شام اور عراق میں سرگرم ہیں، افغانستان کے تین صوبوں ننگرہار، فراہ اور ہلمند بھی پہنچ گئے ہیں- افغانستان کے نائب صدر کے ترجمان ظفر ہاشمی نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے ان افراد کے خلاف افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی اب تک کامیاب رہی ہے- انہوں نے کہا کہ کابل حکومت افغانستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20