Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77676
Published : 29/6/2015 20:7

امدادی بحری جہاز پر صیہونی حکومت کا قبضہ

صیہونی حکومت نے غزہ جانے والے ماریان نامی امدادی بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا- قدس نیٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فریڈم فلوٹیلا تین میں شامل ماریان نام امدادی بحری جہاز پر حملہ کرکے اسے اپنے قبضے میں لے لیا-  فریڈم فلوٹیلا تین میں شامل بحری جہازوں میں موجود لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ غزہ کے سمندری حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی ان کے بحری جہاز پر صیہونی فوجیوں کی جانب سے حملہ کردیا جائے گا- اس خبر کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں- قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے کمانڈوز نے پانچ سال قبل بھی غزہ کے لئے امداد لے جانے والے بحری امدادی قافلے پر حملہ کرکے انسان دوستانہ امداد کے حامل اس بحری جہاز میں موجود انسانی حقو ق کے چھے کارکنوں کو شہید کردیا تھا۔ صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں کئی کارکن زخمی بھی ہوگئے تھے ۔ شہید اور زخمی ہونے والے انسانی حقوق کے کارکنوں کا تعلق ترکی تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26