Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79551
Published : 27/7/2015 20:49

افغانستان: داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپیں

مشرقی افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان مسلحانہ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے پولیس ترجمان حضرت حسین مشرق وال نے کہا ہے کہ طالبان اور داعش کے درمیان اتوار کو ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کے گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں- یہ جھڑپیں صوبہ ننگرہار کے ہسکہ مینا علاقے میں ہوئیں- حضرت حسین مشرق وال نے مزید کہا کہ ان جھڑپوں میں چوبیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- بعض رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ صوبہ زابل کے کوتلی علاقے میں بھی طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں- زابل کے حکام نے ان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں تین دہشت گردوں کا تعلق طالبان گروہ اور دو دیگر کا داعش گروہ سے بتایا ہے- اس سے قبل بھی صوبہ ننگرہار اور فراہ میں داعش اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23