Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79557
Published : 27/7/2015 21:3

داعش سے تمام ممالک مل کر مقابلہ کریں

عراق کے وزیر خارجہ نے تمام ممالک کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- عراقی وزیر خارجہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اتوار کو بغداد میں آسٹریلیا کے سفیر لینڈل ساکس سے گفتگو میں داعش دہشت گرد گروہ کے خطرے کا مقابلہ کرنے، انسانیت کی کامیابی اور انسانی حقوق کی ثقافت کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- بیان کے مطابق اس ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ اور آسٹریلیا کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا- ابراہیم جعفری نے کہا کہ سفارتی کامیابی مشترکہ مفادات کے حصول اور مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے میں ہے اور سفارتکاری نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور فاصلوں کو ختم کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے- اس موقع پر بغداد میں آسٹریلیا کے سفیر نے بھی موجودہ چیلنجوں سے متعلق ملت عراق کی قربانیوں کو سراہا اور اعلان کیا کہ آسٹریلیا، دہشت گردوں کے خاتمے تک مختلف سیاسی اور فوجی شعبوں میں عراق کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے- واضح رہے کہ عراق میں آسٹریلیا کے سفیر نے بغداد میں اپنی تعیناتی کی مقررہ مدّت پوری ہونے پر عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18