Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79558
Published : 27/7/2015 21:8

امن و استحکام، علاقائی تعاون کے ذریعے قائم ہوتا ہے

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و استحکام صرف علاقائی تعاون سے ہی پیدا ہو سکتا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات میں دہشت گردی اور تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ حکومتوں کے قومی اقتدار اعلی اور احترام کے تحفظ کے تناظر میں ہونا چاہئے- ایران کے وزیر خارجہ نے امیر قطر سے ملاقات میں کہا کہ تہران، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قطر سمیت خلیج فارس کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے- اس موقع پر امیر قطر نے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پڑوسی ممالک میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے علاقائی تعاون ایک اہم موضوع ہے جس کے سلسلے میں تمام ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے- شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تہران کے ساتھ علاقائی اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، ان تعلقات اور تعاون میں مزید توسیع کی ضرورت پر زور دیا- ایران کے وزیر خارجہ نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ خالد العطیہ سے بھی ملاقات میں باہمی اور علاقائی تعاون میں فروغ کی ضرورت پر تاکید کی- اس ملاقات میں ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے علاقائی تعاون بالخصوص دہشت گرد اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف جدو جہد میں تعاون بڑھانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا- واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پیر کی صبح قطر سے عراق کے لئے روانہ ہوئے اور اس ملک کے مقدس شہر نجف اشرف پہنچے- اپنے دورہ عراق میں محمد جواد ظریف، عراق کے سیاسی اور مذہبی حکام سے ملاقات میں تہران اور بغداد کے درمیان دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی اور انتہاپسند گروہوں اور داعش کا بھرپور مقابلہ کئے جانے کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20