Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79593
Published : 28/7/2015 19:28

جواد ظریف کی آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، پیر کو کربلائے معلی میں سیدالشہداء حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیھما السلام کے مبارک روضوں کی زیارت کرنے کے بعد نجف اشرف پہنچے- ایران کے وزیر خارجہ نے نجف اشرف میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ اقدس کی زیارت کی اور پھر عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی- اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے انھیں ایٹمی مذاکرات اور نتائج نیز ایٹمی مسئلے میں ہونے والی مفاہمت کی تفصیلات سے آگاہ کیا- محمد جواد ظریف نے آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات میں عراق کی صورت حال اور عالم اسلام کے مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا- محمد جواد ظریف، بغداد میں عراق کے اعلی حکام سے بھی گفتگو کریں گے- ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا یہ پہلا دورہ عراق ہے- ایران کے وزیر خارجہ نے اتوار سے کویت، قطر اور عراق کا دورہ شروع کیا ہے۔ محمد جواد ظریف اپنے اس دورے میں ان ممالک کے حکام سے ایٹمی مذاکرات کے نتائج کے ساتھ ساتھ علاقائی حالات اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال اور گفتگو کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16