Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79594
Published : 28/7/2015 19:30

عراق: الرمادی میں فوج کی کاروائی کا دوسرا مرحلہ

عراق کے مغربی صوبے الانبار کی صوبائی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ شہر الرمادی کو آزاد کرانے کی کاروائی کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا- تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مغربی صوبے الانبار کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین فالح العیساوی نے شہر الرمادی میں فوج کے دوسرے مرحلے کی کاروائی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اور عوامی فورسز نے اس شہر کے مشرقی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے- العیساوی نے فلوجہ شہر کے باشندوں کو پرامن طور پر شہر سے باہر نکالے جانے تک کاروائی ملتوی کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی، مقامی حکام کی حمایت سے منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے- عراقی فوج کے پریس ذرائع نے الانبار یونیورسٹی میں سیکورٹی فورسز کے داخل ہو جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گروہ داعش کے عناصر، اجتماعی صورت میں اور زنانہ لباس پہن کر اس صوبے کے ہیت علاقے کی طرف فرار کر رہے ہیں- صوبہ الانبار کے گورنر صہیب الراوی نے بھی کہا کہ دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کر دیئے جانے کے پیش نظر یہ جنگ، الانبار کی مکمل آزادی اور اس صوبے کے باشندوں کی واپسی تک بدستور جاری رہے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16