Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79597
Published : 28/7/2015 19:36

ایران عراق کا ساتھ دیتا رہے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران شدت پسندی اور دہشت گردی سے مقابلے میں عراقی حکومت اور عوام کا ساتھ دیتا رہے گا- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے پیر کے روز عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی- انہوں نے کہا کہ شدت پسندی اور فرقہ پرستی سے علاقے کے تمام ممالک کو خطرہ لاحق ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے کے ممالک، حکومتیں اور عوام منظم طریقے سے اور متحد ہو کر اس خطرے کا مقابلہ کریں- انہوں نے ہمسایہ ممالک کے دورے کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ خلیج فارس کے علاقے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ کے مقصد سے کیا گیا ہے- جواد ظریف نے کہا کہ اس دورے کے دوران کویت اور قطر کے حکام کے ساتھ پورے علاقے اور عالم اسلام کے مفادات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے بارے میں بات چیت ہوئی نیز اس بات چیت کا سلسلہ عراق میں بھی جاری رہے گا- ایرانی وزیر خارجہ نے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سمیت عراق کے شیعہ مراجع تقلید کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی طرف شارہ کرتے ہوئے کہا کہ مراجع کرام نے ہمیشہ بہت اہم، نمایاں اور تعمیری کردار ادا کیا ہے- واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز سے دوجانبہ تعلقات، ایٹمی مذاکرات کے تازہ نتائج اور علاقائی حالات کے تناظر میں تین ممالک کویت، قطر اور عراق کا دورہ شروع کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16