Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79598
Published : 28/7/2015 19:38

شام: دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے تابڑ توڑ حملے

شام کی فوج نے مختلف صوبوں میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع جوبر، زملکا، زبدانی اور کفر بطنا کے علاقوں میں آپریشن کر کے دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ شام کی فوج کے اس آپریشن میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ شام کی فوج نے قنیطرہ کے قریب واقع طرنجا اور جباتا خشب کے علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ شام کے فوجیوں نے ادلب کے مضافات میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ حماہ کے نزدیک واقع عنیق باجرہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شام کے ذرائع نے کرد آبادی والے شہر قامشلی میں دو بم دھماکوں کی خبر دی ہے۔ ان بم دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے مارچ سنہ دو ہزار گیارہ سے شام کی حکومت کی سرنگونی اور استقامت کے محور کو کمزور کرنے کے مقصد سے اس ملک کے بعض علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17