Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79601
Published : 28/7/2015 20:4

سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

سعودی عرب نے یمن میں ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کی ہے- اطلاعات کے مطابق یمن میں سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پیر کی صبح آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صعدہ صوبے کے بعض علاقوں پر بمباری کی جس میں کئی یمنی شہری زخمی ہو گئے- ادھر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ عدن کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی ہے- دوسری طرف یمنی فوج اور عوامی فورس کے جوانوں نے سعودی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کی سرحدی فوجی چوکی "الخوجرہ" پر چار راکٹ داغے جس کے نتیجے میں اس فوجی چوکی میں آگ لگ گئی- واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران یمن میں کئی بار جنگ بندی کا اعلان ہوا ہے لیکن سعودی فوجیوں نے ہر بار اس کی خلاف ورزی کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20