Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79602
Published : 28/7/2015 20:7

عراقی صدر سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو بغداد میں عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات کی ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں عراقی صدر فواد معصوم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو جانبہ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں تعاون میں فروغ پر زور دیا- عراقی صدر نے تہران اور بغداد کے درمیان تعاون کے عمل کو فروغ پذیر بتایا اور کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ اپنے تعلقات میں پہلے سے زیادہ وسعت پیدا کرنے کی کوشش کریں- اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور عراق کے درمیان دو جانبہ اور علاقائی تعاون میں فروغ پر تاکید کی- انہوں نے دہشت گردی سے مقابلے نیز دہشت گردی سے مقابلے کی غرض سے علاقائی بات چیت کے لئے مزید اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر بھی تاکید کی- واضح رہے کہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی، اسپیکر سلیم الجبوری، وزیر خارجہ ابراہیم جعفری، مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم اور عراق کے مراجع کرام سے بھی ملاقاتیں کیں- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28