Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79607
Published : 28/7/2015 20:13

یورپی سربراہوں کو پوتن کا مشورہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یورپی ممالک کے سربراہوں کو آزاد پالیسی اختیار کرنے کی صلاح دی ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر پوتن نے آر ٹی ایس، ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یورپ مزید خود مختاری اختیار کرے- انھوں نے کہا کہ اگر کسی مسئلے پر اپنے یورپی شرکاء سے گفتگو کرنا پڑتی ہے تو ہمیں واشنگٹن سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور یہ صورت حال کچھ عجیب سی نظر آتی ہے- روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مزید کہا کہ یورپ میں امریکہ کے میزائل سسٹم کی تنصیب کا مسئلہ، روس اور امریکہ میں ایک بڑے اختلاف میں تبدیل ہو گیا ہے اور حالیہ برسوں میں یہ مسئلہ دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر انداز ہوتا رہا ہے- انھوں نے کہا کہ یورپ میں امریکہ کے میزائل سسٹم کی تنصیب، چار مرحلے پر مبنی منصوبہ ہے اور دو ہزار گیارہ سے اب تک اس کے دو مرحلوں پر عمل درآمد ہو چکا ہے- روس کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکی اقدامات، بین الاقوامی سطح پر اسلحے کی دوڑ میں تیزی آنے پر منتج ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23