Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79621
Published : 28/7/2015 21:20

صیہونی فوجیوں کی جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے قلندیا کیمپ پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا-
موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کے دن شہید ہونے والے بیس سالہ جوان محمد ابو لطیفہ کے جلوس جنازہ کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم چودہ فلسطینی زخمی ہو گئے- رپورٹ کے مطابق اس فلسطینی کے جلوس جنازہ میں سیکڑوں فلسطینی موجود تھے- دوسری جانب دسیوں فلسطینی جوانوں نے قلندیا کالونی میں صیہونیوں کی چیک پوسٹ کے قریب مظاہرہ کیا اور صیہونی فوجیوں کے اشتعال انگیز اقدامات، جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں ان پر پتھراو کیا۔ صیہونی پولیس کے مطابق پیر کے دن رام اللہ میں قلندیا کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں میں محمد ابو لطیفہ نامی ایک بیس سالہ فلسطینی جوان شہید ہو گیا- محمد ابو لطیفہ تیسرا ایسا فلسطینی ہے جو گذشتہ چند دنوں کے دوران غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوا ہے- واضج رہے کہ دو ہزار پندرہ سے اب تک صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28