Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79623
Published : 28/7/2015 21:24

کرد ملیشیا پر ترکی کے حملے، فریبکارانہ کارروائی

عراق کی البدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ ترکی، پی کے کے پر حملے کرکے داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے- عراق کی البدر تنظیم کے سربراہ اور عوامی رضاکار فورس کے سینیئر کمانڈر ہادی العامری نے کہا ہے کہ پی کے کے اور کرد ملیشیا، داعش دہشت گردوں کے خلاف مہم میں پیش پیش ہیں- انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی کے کے، کے خلاف ترک حکومت کی کارروائی دراصل داعش دہشت گردوں کی حمایت میں انجام دی گئی ہے- انہوں نے کہا کہ داعش کے سلسلے میں ترک حکومت کے حمایتی رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے- ہادی العامری نے کہا کہ ترکی کی جانب سے گذشتہ دنوں، کی جانے والی کارروائیاں صرف ایک فریب کارانہ اقدام ہے- یاد رہے کہ ترک فضائیہ نے گذشتہ دنوں پی کے کے اور داعش گروہ کے ٹھکانوں کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20