Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79625
Published : 28/7/2015 21:27

سعودی عرب جنگ بندی کی خود ہی خلاف ورزی کررہا ہے

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سینیئر رکن نے کہا ہے کہ آل سعود نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی بھرپور خلاف ورزی کی ہے- یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی انقلابی کمیٹی کے رکن توفیق الحمیری نے کہا ہے کہ سب سے پہلے خود سعودی افواج نے اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے- انہوں نے کہا کہ سعودی افواج کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان، یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں ہونے والے وحشیانہ قتل عام کو چھپانے کے لئے کیا گیا تھا- یاد رہے کہ ہفتے کی صبح سعودی فضائیہ نے صوبہ تعز کے المخا شہر پر بمباری کرکے ستّر عام شہریوں کا قتل عام کر دیا تھا- عوامی تحریک انصار اللہ کی انقلابی کمیٹی کے رکن توفیق الحمیری نے اس بات پر زور دیا کہ اگر آل سعود نے یمن پر اپنے حملے جاری رکھے تو عوامی رضاکار فورس اسٹریٹجک آپشن استعمال کرنے پر مجبور ہو جائے گی- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف اتوار کی رات سے پانچ دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی خود اس نے وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کی- منگل کی صبح آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے صنعا اور صعدہ صوبے میں واقع فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کی- صوبہ ابین میں بھی سعودی فضائیہ نے بمباری کرکے عوامی رضاکار فورس کے متعدد ارکان کو شہید کر دیا جبکہ عدن شہر کے جنوبی مضافات میں واقع العریش اور دار سعد علاقوں پر اس نے پچاس سے زائد بار بمباری کی- دوسری جانب سعودی فضائیہ نے صوبہ لحج میں یمن کے مفرور سابق صدر سے وابستہ مسلح افراد پر غلطی سے بمباری کر دی جس میں تیس مسلح عناصر ہلاک و زخمی ہوئے- واضح رہے کہ العند فوجی مرکز اور اس کے اطراف کے علاقوں پر سعودی فضائیہ کی بمباری، منصور ہادی سے وابستہ مسلح افراد کی حمایت اور اس فوجی مرکز پر قبضے کی راہ ہموار کرنے کی غرض سے کی جا رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17