Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79659
Published : 29/7/2015 13:9

عراق: موصل میں اجتماعی پھانسی کا سلسلہ جاری

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ نے شمالی صوبے موصل کے الیکشن کمیشن کے اراکین کو اجتماعی پھانسی دے کر وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے-

عراقی نیوز ایجنسی "الرای" کی رپورٹ کے مطابق موصل کے خود مختار الیکشن کمیشن نے پیر کے دن ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے عراقی الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو ہولناک طریقے سے پھانسی دے دی ہے- اس بیان میں ان ہولناک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے انھیں داعش کی ناپاک ماہیت کا عکاس قرار دیا اور کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ، اجتماعی پھانسی اور قتل عام کر کے عراقی شہریوں کو مرعوب کرنا چاہتا ہے- اجتماعی قتل عام، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور دہشت گردی کی تربیت دینے کے لئے بچوں کو اغوا کرنا داعش کے جملہ وہ ہولناک جرائم ہیں کہ جن کا اس دہشت گرد گروہ نے موصل پر قبضے کے بعد ارتکاب کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23