Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79662
Published : 29/7/2015 13:15

ایران کے وزیرخارجہ کا دورہ عراق مکمل

ایران کے وزیر خارجہ کویت، قطر اور عراق کا دورہ مکمل کرکے منگل کی صبح بغداد سے تہران کے لئے روانہ ہو گئے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، علاقائی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں عراق پہنچے اور بغداد میں اس ملک کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سمیت مختلف سیاسی حکام اور مذہبی شخصیات سے ملاقات کی- ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی رہنماؤں سے ملاقات میں تہران بغداد تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ سے متعلق ایران کی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ تہران، دہشت گردی کے خلاف مہم میں عراق کی مدد کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا- ایران کے وزیر خارجہ نے ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے نتائج کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران، علاقے کے مختلف ممالک بالخصوص اپنے پڑوسیی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کرتا رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16