Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79663
Published : 29/7/2015 13:16

صومالیہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے موغادیشو کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے منگل کے روز ایک بیان میں موغادیشو کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس دھماکے میں مرنے والوں کے اہل خانہ، صومالیہ کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس طرح کے واقعات کی تکرار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتہا پسندی کے خلاف بھرپور مہم کے لئے عالمی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ انتہا پسندی کا نتیجہ، بے گناہ انسانوں کے قتل، نفرت اور تشدد کے سوا اور کچھ نہیں ہے- قابل ذکر ہے کہ موغادیشو کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں صومالیہ کے دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17