Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79664
Published : 29/7/2015 13:18

عراق: دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ حملہ

بغداد سے متعدد بم دھماکوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ان حملوں میں اب تک باسٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ عراق کے دارالحکومت کے علاقے "نیو بغداد" میں ہونے والے ان دھماکوں میں کم از کم اٹھارہ عام شہری ہلاک جبکہ چوالیس زخمی ہوگئے- بغداد پولیس کے مطابق، ان حملوں میں کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا- پیر کے روز بھی بغداد کے زعفرانیہ علاقے میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے- دہشت گردوں نے پیر کے روز صدر سٹی میں بھی دھماکہ کیا- اس واقعے میں بھی دو عام شہری ہلاک ہو گئے- ادھر صوبہ دیالہ کے ابوسیدا علاقے میں واقع ایک اسپورٹس کمپلیکس میں اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں ایک فٹ بال میچ ہو رہا تھا جس کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک اور دس زخمی ہو گئے- عینی شاہدین نے بتایا کہ بم گول پوسٹ کے پیچھے نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا- اب تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- یاد رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ گذشتہ کئی دنوں سے عراق کے صوبہ دیالہ کو اپنے بھیانک دہشت گردانہ اقدامات کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔ سترہ جولائی کو بھی داعش دہشت گرد گروہ نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے ایک ٹرک کو صوبہ دیالہ کے خان بنی سعد شہر میں دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم سو عام شہری شہید ہو گئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16